ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)متنازع ٹوئٹس کے الزام میں گرفتارسینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔ذرا ئع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی متنازعہ بیانات پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا،سندھ، بلوچستان میں متعدد مقدمات درج کئے گئے، اصل تعداد معلوم نہیں،قانونی حق کے استعمال کیلئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے۔وکیل بابراعوان نے کہاکہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی واقعے کے 50مقدمات درج ہو چکے ہیں،اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیاکہ کیسے سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے؟ چیک کرکے بتائیں سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے؟۔عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔