بدین (پی پی آئی) حیدرآباد یونین آف جرنلیسٹس کے نائب صدر بدین پریس کلب کے سابق صدر سینئیر صحافی ملک محمد الیاس کی بڑی ہمشیرہ اورنوجوان صحافی ملک دانش، سماجی رہنما ملک یاسر اور ڈاکٹر تابش کی پھپو کا پنجاب کے شہر وزیرآباد میں انتقال ہو گیا تھا مقامی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور شہریوں نے ملک محمد الیاس سے ان کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے.