جیکب آباد(پی پی آئی)سندھ کے مشہور شہر جیکب آباد کے معمار جنرل جان جیکب 11 جنوری 1882 کو انگلینڈ کے شہر سمرسٹ میں پیدا ہوئے اور5 دسمبر 1858 کو انتقال کرگئے جان جیکب کی وصیت کے مطابق انہیں جیکب آباد میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی 164ویں برسی پر جیکب آباد کے شہریوں نے ان کی یاد تازہکی اور خراج عقیدت پیش کیا۔جنرل جان جیکب تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں بطور لیفٹننٹ بھرتی ہوئے اور جلد ہی ترقی کر کے کیپٹن بن گئے انہوں نے پہلی افغان جنگ میں حصہ لیاجس کی بناء پر سندھ کے گورنر سرچارلس نیپئر نے انہیں خان گڑھ کا پولیٹیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا۔ جنرل جان جیکب نے خان گڑھ کا نام خودسے منسوب کر کے جیکب آباد ” رکھا۔ وہ ایک انصاف پسند اور ترقی پسند شخصیت تھے۔ انہوں نے جیکب آباد شہر میں سڑکیں، اسپتال اور عمارتیں بنوائیں اورسالانہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی روایت ڈالی جس میں گھڑ دوڑ ، جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا۔ عوامی و شہری خدمات کی وجہ سے جیکب آباد کے شہری ان کو محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
Next Post
پاکستان لائف سٹائل فرنیچر نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جمعہ کو شروع ہوگی
Tue Dec 6 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پاکستان لائف سٹائل فرنیچر نمائش کا 56 وا ں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹرکے ہال نمبر 5 & 6 میں 9-10-11 دسمبر کو صبح 10 تا رات 10 بجے تک منعقد ہوگا۔جس میں 70 سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈز شرکت کر رہے ہیں۔
