اسمبلی توڑنے کی بازگشت کے دوران پنجاب کابینہ میں توسیع، عمران لاعلم، پی ٹی آئی میں تشویش

لاہور (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب کابینہ میں توسیع اور خیال کاسترو کی بطور صوبائی وزیر حلف برداری کے اقدام نے پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں ایسے وقت میں ہلچل مچا دی جب پارٹی چیئرمین عمران خان صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے کمر کس رہے ہیں۔معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ نظر آیا جب سننے میں آیا کہ عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع اور خیال احمد کاسترو کو صوبائی وزیر بنائے جانے کے بارے میں لاعلم تھے۔ خیال احمد کاسترو، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں وزیر ثقافت بھی رہ چکے ہیں۔کہا جارہا ہے ککہ عمران خان نے خیال احمد کاسترو سے کہا کہ انہیں صوبائی وزیر بنایا جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس سے پارٹی کے بیانیے کو نقصان پہنچا ہے۔

Next Post

امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافہ، مارکیٹ گراوٹ کا شکار عالمی منڈی میں قیمتیں کم ترین سطح پر، پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع

Thu Dec 8 , 2022
کراچی(پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت ڈھائی ڈالر کم ہو گئی ہے۔جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہیامریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت […]