کراچی(پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت ڈھائی ڈالر کم ہو گئی ہے۔جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہیامریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 2.50 ڈالر کی کمی سے 71.85 ڈالر، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2.26 ڈالر کی کمی سے 77.24 ڈالر ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابقامریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافہ سے مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہو گئی۔ امریکا نے 2.2 ملین بیرل کے بجائے 6.2 ملین بیرل تیل ریلیز کیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔سونے کی فی اونس قیمت 17.40 ڈالر کے اضافے سے 1800 ڈالر،چاندی کی فی اونس قیمت 57 سینٹ کے اضافے سے 22.90 ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 2.27 ڈالر کی کمی سے 887.9 ڈالر ہو گئی۔
Next Post
سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ مشکلات کا شکار
Thu Dec 8 , 2022
کراچی(پی پی آئی)سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کیونکہ دنیا بھر میں پولٹری فارمنگ کے لئے یہی سیڈ استعمال ہو تا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں چکن کے نئے […]
