خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف ایک اور نیب انکوائری بند لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)نیب لاہور نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثنااللہ کیخلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی، لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔رانا ثنااللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں تھیں، 24، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، ن3 دسمبر 2019 کو رانا ثنااللہ کیخلاف شکایات کی ویری فکیشن مکمل ہوئی، جبکہ ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کیخلاف انکوائری کی منطؤری 20 دسمبر 2019 کو دی تھی۔نیب نے رانا ثنااللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے تھے۔