کراچی (پی پی آئی)لندن سے چوری اور پھر چند ہفتے قبل کراچی کے پوش علاقے سے برآمد ہونے والی لگڑری گاڑی ’بینٹلے‘کے معاملے میں ملوث ملزمان کو 15کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کسٹم کلیکٹریٹ کی طرف سے نوید یامین نامی شخص کو عادی مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے گھر سے ایک رینج روور گاڑی بھی برآمد ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ رینج روور بھی، حالیہ برآمد ہونے والی بینٹلے کی طرح برطانیہ سے چوری ہوئی اور سمگل کرکے پاکستان لائی گئی تھی۔کسٹم کلیکٹریٹ نے اپنے فیصلے میں نوید یامین کو ڈیڑھ کروڑ روپے جبکہ نوید بلوانی اور جمیل شفیع نامی ملزمان کو 13کروڑ 36لاکھ 21ہزار 601روپے جرمانے کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ برطانیہ سے چوری ہونے والی مذکورہ بینٹلے گاڑی نوید یامین نے اپنے فرنٹ مین نوید بلوانی کے ذریعے جمیل شفیع کو 3کروڑ 75لاکھ 15ہزار 650روپے میں فروخت کی تھی، حالانکہ گاڑی کی اصل قیمت 30کروڑ سے زائد تھی۔ یہ گاڑی 2019ء میں برطانیہ سے بلغاریہ کے سفیر الیگزینڈر بوریسوف پراشکیووف نے درآمد کی تھی جو ان دنوں اسلام آباد میں تعینات تھے۔ابتدائی طور پر نوید بلوانی اور جمیل شفیع کو گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے نوید یامین کی نشاندہی کی۔ اس واردات پر بلغاریہ کے اسلام آباد میں واقع سفارتخانے کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ نوید یامین سروس سٹاف کے طور پر سفارتخانے سے وابستہ تھا۔ اس کی سروسز میں بیرون ممالک سے سفارتخانے کے لیے اشیاء درآمد کرنا بھی شامل تھا۔
Next Post
نوجوان انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ جج ارمغان مقیم کا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
Tue Dec 13 , 2022
بنکاک/کراچی (پی پی آئی)”ارمغان مقیم “تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ تھائی 2022 میں جج کے فرائض سرانجام دینے والے پاکستان کے کم عمر ترین انٹرنیشنل جج بن گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انٹرنیشنل لائسنس یافتہ 33 سالہ ارمغان مقیم اس سے قبل ایشیئن باڈی […]
