اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 دسمبر کی کاز لسٹ میں کیس شامل کرلیا،عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کررکھا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں،عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا ایک کی معلومات چھپائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔
Next Post
5 1سے 30 دسمبر انتہائی اہم، قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے: شیخ رشید
Wed Dec 14 , 2022
راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے 15 سے 30 دسمبرتک سیات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے،، اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق شیخ رشید نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں عمرہ کر […]
