ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے پی ایس کے شہداکی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے: پرویز الٰہی

لاہور/پشاور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداکی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا، اے پی ایس کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔پرویز الٰہی نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداکی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے، ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔