جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی اور پرویزالٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟: رانا ثنااللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پرویزالٰہی کا مقابلہ آپس میں ہے دیکھنا ہے کہ یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟۔اپنے ایک بیان میں وزیز دا خلہ را نا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے۔ عمران خان کے کہنے پرجس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟ توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران کا ہے۔ایک اور ٹو ئٹ میں رانا ثنااللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے، پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے، الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی، ایجنڈا الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔