پشاور(پی پی آ ئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی ایک ٹو ئٹ میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپا رٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان کے 30 سالوں کی کرپشن نے ملک کا پھٹہ بٹھا دیا اور اپنے اثاثے 1000 گنا بڑھا دئیے،جس کا خمیازہ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کی شکل میں بھگت رہی ہے اور انہی چوری کی پیسوں کو بچانے کیلئے پہلے ان کو این آر او1 دیا اور اباین آ ر او 2 کے ساتھ خزانے پر بھی بٹھا دیا گیا ہے۔