پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان فی الفور بات چیت میں مدد کیلئے امریکہ تیار ہے: نیڈ پرائس

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری بات چیت دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت او رپاکستان میں سے کسی کے ساتھ بھی امریکہ کے تعلقات کم نہیں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس نفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہماری پاکستان کے ساتھ گہری شراکت داری جبکہ بھارت کے ساتھ عالمی تزویراتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں یہ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر جمع نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تعلق سے نہیں دیکھتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات ناگزیر ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ “حقیقت یہ ہے کہ ہماری دونوں ممالک کے ساتھ شراکت داری ہے جس کی وجہ سے ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان لفظی گولہ باری نہیں دیکھنا چاہتے۔ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعمیری بات چیت دیکھنا چاہتا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ پاکستانی اور بھارتی عوام کے مفاد ہیں اور اس حوالے سے بہت سا کام دو طرفہ طور پر مل کر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ “بلاشبہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اختلافات ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے امریکہ شراکت دار کے طور پر مدد کیلئے تیار ہے۔