پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور(پی پی آ ئی) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔سپیکر سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی اجلاس چل رہا ہے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک وقت میں جب اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اجلاس سپیکر کا طلب کردہ ہے جسے گورنر ختم نہیں کرسکتا، اگر حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرے گا۔