ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کو پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے: بلاول بھٹو

واشنگٹن(پی پی آ ئی) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، اور اسی پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اور ٹی ٹی پی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے، آسان راستہ افغان عبوری حکومت کیساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ نہیں ہے۔

Next Post

نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی ہوں گے، وزیراعظم نے منظوری دیدی

Wed Dec 21 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیاجائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 […]