ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر مملکت کی سکیورٹی فورسز کو مبارکباد

قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک میں دہشت گردی سے نجات حاصل کی: صدر
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر ڈا کٹر عارف علوی نے بنوں آپریشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہے، صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک میں دہشت گردی سے نجات حاصل کی، اسی جذبے سے دہشت گردی کی باقیات کوختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، قوم ملکی دفاع کے لئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔