اسلام آباد (پی پی آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے، گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے جن میں وزیرخارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، سوئٹرزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، امریکا، جرمنی، مصر، انڈونیشیا، سنگاپور اور کمبوڈیا کا بھی دورہ کیا۔
Next Post
میرپورخاص میں سالہ شریمتی گنگابائی سے نوسرباز آٹے کے دو بیگ لیکر فرار
Thu Dec 22 , 2022
میرپورخاص (پی پی آئی) اہلخانہ کے لیے آٹا خرید کر لے جانے والی ضعیف العمر محنت کش خاتون سے نوسرباز آٹے کے دو بیگ لیکر فرار ہوگیا غریب خاتون بیچ چوراہے پر دہاڑیں مار مارکر رونے لگی.پی پی آئی کے مطابق 60سالہ شریمتی گنگابائی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے […]
