میں ہی وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی: پر ویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے پر چوہدری پرویز الٰہینے رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواداد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویزالٰہی اور صوبائی کابینہ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے،گورنر پنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ کو اسمبلی منتخب کرتی ہے اور اسمبلی ہی ہٹا سکتی ہے، ن لیگ نے 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کردیا ہے، ن لیگ کو چاہیے تھا اجلاس میں اپنے بندے پورے کرتی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی نہیں کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہیں لینا، اسپیکر اسمبلی اجلاس بلائیں گے تو ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

Next Post

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنچ

Fri Dec 23 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنچ کر دیا گیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو […]