لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنچ کر دیا گیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلیٰ کو نہیں، اسمبلی اجلاس سپیکر نے بلایا ہوا ہے جسے گورنر ختم نہیں کر سکتے، اسپیکر ہی اجلاس ختم کر سکتے ہیں، گورنر کو اختیار نہی کہ وہ غیر آینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کر سکیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس نہیں طلب کر سکتے، وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی اسمبلی میں جمع ہے، عدم اعتماد پر پہلے کارروائی ہونی چاہیے تھی، گورنر نے آئین کو نظر انداز کر کے محض اپنے وکلاکے مشورے پر عمل کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔
Next Post
گورنر پنجاب غیر آئینی اقدام کی دو دن سے تیاری کر رہے تھے: سبطین خان
Fri Dec 23 , 2022
لاہور (پی پی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام کیا ہے اور […]
