راولپنڈی (پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ (ن) کے سرابرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب کافیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہے جس کا سار انقصان پی ڈی ایم کوہوگاسارے فیصلے اعلیٰ عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں ووٹ کوعزت دوکانعرہ ٹکے ٹوکری ہوگیا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شیخ ریشد نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب کانوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیرکردیگا،ایک ہفتے میں 58کروڑ ڈالر کم ریٹنگ منفی کمرشل ذخائر6ارب سیکم 24کروڑکی آبادی کے پاس ایک ماہ کی درامدات کے پیسے نہیں ملک بیٹھ گیاہے، اورگینگ آف تھری اوراْس کی اولاددھمال ڈال رہی ہے،سیاسی معاشی خارجی محاذپرحکومت کوشکست ہوگئی الیکشن آخری حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی اوربربادی پرکوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتاحالات سنگین ترین ہو گئے ہیں وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں۔
Next Post
پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن تعطل
Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ذرا ئع کے مطابق جمعہ کے روز دھند کی وجہ سے اسلام آباد اور کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل […]
