راولپنڈی (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے توحالات مزیدخراب ہوجائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ ہائی کورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی،ان کاکہناہے کہ سیاست معیشت دونوں تباہ ہیں،الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے توحالات مزیدخراب ہو جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے ہیں،غریب پرسخت سردی میں لنڈابازار کے دروازے بند اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6 ارب سے کچھ زائدزرمبادلہ،IMFکی چھتری بھی نہیں، دہشتگردی کی لہر،آٹے کے ڈبل ریٹ پر بھی سناٹا،اللہ رحم کرے۔ان کاکہناتھا کہ دوائیوں کی قلت،خام مال نایاب،ٹیکسٹائل بند،کیایہ ہے تبدیلی؟شیخ رشید نے کہاکہ اسلام آبادبلدیہ سے بھاگنے والے ملک میں خاک الیکشن کروائیں گے،جوان دفاع وطن پرجانیں نچھاورکررہے ہیں،حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔
Next Post
قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، فواد چودھری صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژنل اسمبلیاں بنانی چاہئیں، تحریک انصاف
Mon Dec 26 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے،اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ صوبائی […]
