اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آخری سانس تک لڑوں گی، ملک چوروں پر نہیں چھوڑوں گی:یاسمین راشد اسمبلی تحلیل سے سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،عمران سچ بولتاہے تو برا لگتا ہے پی ڈی ایم الیکشن اور عوام سے ڈر رہی ہے، یہ الیکشن سے کتنی دیر بھاگیں گے؟

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق وہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام سے ڈر رہی ہے، یہ الیکشن سے کتنی دیر بھاگیں گے؟انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عمران خان سچ بول رہا ہے اور وہ سب کو برا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری سانس تک لڑوں گی، یہ ملک چوروں پر نہیں چھوڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ سب مفرور واپس آرہے ہیں، آخری مفرور کو بھی بلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے سب نے کہا اسمبلیاں تحلیل کر دیں، جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کر رہا ہوں تو ان کی کانپیں ٹانگنے لگ گئیں۔