ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں جمہوریت معطل ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جمہوریت معطل ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی سمیت لوگوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں، اگر کوئی بات کرتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، چاہے وہ صحافی ہو یا عام آدمی۔ سیاستدانوں پربھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا دیگر کے ذریعے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیلیں بے گناہ کشمیریوں سے بھری ہوئی ہیں۔ بھارت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں کوتشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی نے مزیدکہاکہ بی جے پی نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔