ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتی مہنگائی،بے روزگاری اور مفلوک الحالی سے خودکشیوں میں اضافہ

نارا، تھر،کاچھو اور اچھڑو کے پسماندہ،دور افتادہ علاقوں میں غریب فاقہ کشی پر مجبور
اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے کی خبریں یومیہ بنیادوں پر علاقائی میڈیا میں شائع اور نشر
دادو (پی پی آئی)سندھ میں بڑھتی مہنگائی،بے روزگاری اور مفلوک الحالی سے خودکشیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، پی پی آئی کے مطابق نارا، تھر،کاچھو اور اچھڑو کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں غریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے کی خبریں یومیہ بنیادوں پر علاقائی میڈیا میں شائع اور نشر ہو رہی ہیں،پی پی آئی کے مطابق ہر چیز کے دام پہلے سے تین گنا زیادہ بڑھ گئے ہیں غریب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے، کھانے پینے کی اشیاء اور سبزیوں وغیرہ کے نرخ آسمان چھو رہے ہیں،سیلاب سے تباہ گھر بنانے کے لئے استعمال ہونے والا مٹیریل خرید نا کسی غریب اور مڈل کلاس کے بس کی بات نہیں رہی۔