شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’اقوام متحدہ کشمیرکے بارے میں اپنی قرارداد پر عمل درآمد کرائے‘: مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرچسپاں

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔کشمیر میڈیا کے مطابق پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں ’جموں کشمیر لبریشن الائنس، فلاح پارٹی، جموں و کشمیر جسٹس پارٹی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں کشمیر صدائے مظلوم اور سٹوڈنٹس اور یوتھ فورم‘نے چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں رقم تحریر میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کررکھا ہے۔پوسٹرز میں کہا گیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت ظالمانہ قوانین کے تحت کشمیری عوام کی اراضی، مکانات، فلاحی و تعلیمی ادارے ضبط اور ان کے تمام بنیادی حقوق چھین رہی ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔