منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آ ئی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح ر ہیکہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔

Next Post

گندم کا کوئی بحران نہیں،قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا:وزیراعظم

Thu Jan 12 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں ذخائز موجود ہیں ناجائز منافع خوری کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی […]