بہت سے لیگی رہنما تیار، شہبازکیخلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ ہی نہیں،شیخ رشید کا دعویٰ

ن لیگ ایسا سیاسی جہاز جو ڈوبنے کے قریب اور کپتان کوئی نہیں:بق وزیر داخلہ کا ٹویٹ
راولپنڈی (پی پی آئی) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے بہت سے پرندے اْڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتمادکااظہار ہے،13سیاسی جماعتوں کے سیاسی تاش بکھر چکے ہیں اوران کیہاتھ کچھ نہیں آنا”۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ “ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے، عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہیں اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔

Next Post

کاروباری ہفتے کا پہلا روز، انٹر بینک میں ڈالر39 پیسے مہنگا

Mon Jan 16 , 2023
ا سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس کمی کے بعد نچلی سطح پر کراچی (پی پی آئی) کاروباری ہفتے کے آغاز پرہی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر39 پیسے مہنگاہو گیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر228.54 روپے ہو گئی, […]