کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کی جانب سے بروقت فیصلے نہ کرنے سے معیشت کو نقصان پہنچا:مفتاح اسماعیل

کوئٹہ(پی پی آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے بروقت فیصلے نہ کرنے سے معیشت کو نقصان پہنچا،حکومت نے 4 ماہ تاخیر سے آئی ایم ایف سے بات کی۔کوئٹہ میں شاہد خاقان عباسی، لشکری رئیسانی اور مصطفی نواز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پچھلے 20 سال میں پاکستان کا قرض بڑھتا جا رہا ہے، وقت آگیا ہے پاکستان کے لوگوں کو حقوق دیئے جائیں،وقت آ گیا ہے لوگوں کو روزگار دیا جائے، حکومت تعلیم اور صحت کی بجائے قرض کی ادائیگیاں کرے،عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 4 ماہ تک کچھ فیصلے نہ ہونے پر معیشت کو نقصان ہوا، پاکستان کا قرض بڑھ کر 51 ہزار ارب تک پہنچ چکا، رقم سہولیات کے بجائے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہی ہے، قرضوں کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، 8 کروڑ پاکستان مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں، پچھلے 20 سالوں میں ملک کا قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، قرضوں کی مد میں 21 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، گردشی قرض کا حل کسی حکومت نے نہیں نکالا، حکومت کے آئی ایم سے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت وقت کوئی فیصلہ کرے۔