ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا: عابد شیر علی

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے صوبے مقروض بنا کر وہ اسمبلیوں سے نکلے ہیں پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہو گا۔ لیگی رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کی چوروں سے جان چھوٹ گئی ہے، پنجاب کے وسائل کو عمران نیازی کی ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا گیا، جس سے صوبہ مالی طور پر مقروض ہوگیا ہے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ یہ دیوار پر لکھا ہوا نظر آرہا ہے کہ عمران خان کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا، اس کی چوری اور ڈاکے اتنے سنگین ہیں کہ اس نے ہر چیز میں مس ڈیکلیریشن دی ہوئی ہے، اس نے اب قانون طور پر آوٹ ہونا ہے۔ ہم سیاسی طور پر نہ تو پہلے گھبرائیں ہیں نہ ہی اب، ہم نے کوئی گن پوائنٹ پر صوبہ نہیں لیا، بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے جو دو صوبوں کا حال کردیا ہے، ان معاملات سے نکلنے کے لئے وہ اسمبلی سے نکلے ہیں، دونوں صوبوں کو مقروض بنادیا گیا ہے، اب یوم حساب آیا ہے، پہلے احتساب ہو گا پھر انتخاب ہو گا۔