اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماوں کی فواد چوہدری کی گرفتاری پر شدید مذمت

الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا: شیری مزاری
پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے: شاہ محمود
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری فواد چوہدری کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا، کسی کو منشی یا کوئی اور اصطلاح استعمال کرنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے۔شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے؟دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین گرفتار ہو رہے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فواد چوہدری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے،انہیں کس جرم کے تحت اٹھایا گیااور ان کا قصور کیا ہے؟۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔