پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کا بریک ڈاؤن ابتدائی رپورٹ

فریکوئنسی میں اتار چڑھا ؤکے باعث 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی: رپورٹ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)دو روز قبل ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر این ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ فریکوئنسی میں اتار چڑھا ؤکے باعث 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی، ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم متاثر ہوا،سسٹم متاثر ہونے سے 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہرٹز تھی، فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 50.75 میگاہرٹز تک پہنچ گئی، فریکوئنسی کے اچانک بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوئے، بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنز میں آیا، تربیلا، منگلااور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا، تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔