پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرفتاریاں جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے: شیخ رشید

فوری الیکشن نہ ہوئے توقحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑاہوسکے گا
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیے، گرفتاریاں جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی، آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 200کا ڈالردینے والے ارسطوڈار نے250کا ڈالرکرنے کی اجازت دیدی ہے، ایل سی کھل نہیں رہی بینکوں میں بھونچال ہے،لوگ دھکے کھا رہے ہیں سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، فوری الیکشن نہ ہوئے توقحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑاہوسکے گا۔ر ہے گا نام اللہ کااورراج کریگی خلق خدا۔