پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی

مریم نواز جمعے کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی
لندن(پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی،مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز مریم نواز 28 جنوری بروز ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے وطن واپس پہنچ جائیں گی۔مریم نواز 27 جنوری بروز جمعے کو لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گی، جس کے بعد وہ غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق دھند کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی،مریم نواز آج جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ہفتے کے روزسہ پہر3 بجے لاہور پہنچیں گی،اس سے قبل مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی۔مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔