جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کیخلاف بھی مقدمہ درج

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فرخ حبیب نے اپنے خلاف درج مقدمے کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھآڑ دیں ایف آئی آر کا متن ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے۔میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں سے آگئی؟۔واضح رہے فرخ حبیب پر مقدمہ وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں تھانہ فیروز والا میں درج ہوا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم فواد چودھری کو سفری ریمانڈ پر لے کر اسلام آباد روانہ ہوئے، کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ پر کچھ لوگوں نے انٹری پوائنٹس پر گاڑیاں لگا کر راستہ روک لیا۔