ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ اور حکومت ہوگی:شبلی فراز

لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا نوٹیفکیشن پنجاب پولیس نے جاری کیا تھا، ان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ اور حکومت ہوگی۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج پنجاب حکومت کا خط موصول ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پنجاب اورکے پی والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کواسی پولیس نے جان کے خطرے کا نوٹیفکیشن کیا تھا، قاتلانہ حملے کے باوجود کٹ پتلی حکومت استعمال ہو رہی ہے، ہم اس کی پوری زمہ داری رانا ثنا اللہ پر ڈالتے ہیں، اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا توذمہ دار رانا ثنااللہ اورکٹ پتلی حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم کا حق ہوتا ہے کہ اسے سکیورٹی ملے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ تلقین کی ہے سیاست آئیں کے دائرے میں ہو گی، عمران خان نے خان صاحب نے کسی کو قانون کے باہر کام کرنے کا نہیں کہا۔ آج سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہیں، جن میں راجا پرویز اشرف، الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔