فواد چودھری کی عدالت پیشی پر ان کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا اس دوران ان کی اہلیہ حبا چوہدری کی پولیس سے تکرار ہوگئی۔ پولیس فواد چودھری کو ہتھکڑی لگاکر اور ان کے اوپر چادر ڈال کر عدالت لائی جس پر حبا چودھری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے، وہ دہشتگرد نہیں ہیں، انہوں نے کہا میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا چودھر ی نے کہا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔

Next Post

الوداعی خطاب کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو

Fri Jan 27 , 2023
شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں میلبورن (پی پی آئی)ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی، جس کے بعد الوداعی […]