سابق حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلا:احسن اقبال

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتحادی حکومت ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلا۔ نون لیگ نے اپنے ادوار میں متعدد عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جنہیں نظر انداز کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی انتشار کی سیاست کرکے ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے۔ اتحادی حکومت کسی سیاسی نہیں بلکہ عوامی مفاد کے لئے حکومت میں آئی ہے۔

Next Post

حیدر آبادکے مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات، پیدل چلنا بھی محال

Fri Jan 27 , 2023
حیدر آباد (پی پی آئی) حیدر آباد کے مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات ایک بار پھر بڑھ گئیں، قانون سازی کے باوجود قبضہ مافیا کو ختم نہ کیا جا سکا، بازاروں میں شہریوں کے لیے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔حیدر آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کے دعوے پورے […]