سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک جاپہنچی

اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے:وزارت خزانہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤ ٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 6ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 25 فیصد رہی ہے۔وزارت خزانہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2022) کے دوران بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد جب کہ مجموعی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 180.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 11.1 فیصد اور برآمدات میں مجموعی طور پر 6.8 فیصد کمی آئی۔معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے، مالیاتی خسارہ 218 ار ب روپے اضافے کے ساتھ بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 18.2 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایف بی آر محصولات میں 17.4 فیصد جب کہ نان ٹیکس آمدنی میں 58.4 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا۔