پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے بعد کرایوں میں 25 فیصد اضافہ

کراچی، لاہور بڑی کارگو کا کرایہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ 85 ہزار کردیا گیا
اضافہ مجبوری،فی الحال 25 فیصد،ہونا 50فیصدچاہیے کاروبار ختم ہوگیا: غلام آفریدی
کراچی (پی پی آئی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے بعد گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا۔ کراچی سے لاہور بڑی کارگو کا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر 2لاکھ 85 ہزار کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی سے پشاور بڑی کارگو کا کرایہ ساڑے تین سے بڑھا کر 4لاکھ روپے کردیا گی۔کراچی سے پشاور چھوٹے 40 فٹ کنٹینر کا کرایہ 2لاکھ 50ہزار روپے بڑھا کر 2لاکھ 80 ہزار کردیا گیا۔غلام آفریدی جنرل سیکریٹری گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافہ مجبوری ہے۔ابھی صرف 25 فیصد اضافہ کیا ہے 50فیصد اضافہ جائز ہے۔ایل سیز نہ کھلنے کے سبب کاروبار پہلے ہی ختم ہوگیا ہے۔