بیلیز /گوانتاناموبے(پی پی آئی)امریکی محکمہ دفاع نے پاکستانی نژاد امریکی ماجد خان کو گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے بیلیز منتقل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوانتانامو بے میں قید ماجد خان کو 2 گھنٹے کی پرواز کے ذریعے بیلیز پہنچایا گیا جہاں انہیں مقامی حکام کے حوالے کیا گیا۔ماجد خان کو فروری 2012ء میں ملٹری کمیشن نے قصور وار قرار دیا گیا تھا۔ ماجد خان کو 2021میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انہوں نے اپنی سزا پوری کرلی۔ماجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، انہوں نے ”معاشرے کا ایک نتیجہ خیز، قانون کی پاسداری کرنے والا رکن“ بننے کا عہد بھی کیا۔پی پی آئی کے مطابق ماجد خان نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے اور جن لوگوں کو میں نے تکلیف پہنچائی ان سے معافی مانگتا ہوں۔۔امریکا کے مطابق گوانتانامو بے میں اب بھی 34 قیدی موجود ہیں، جن میں سے 20 یہاں سے منتقلی اور 3 جائزہ بورڈ کیلئے اہل ہیں، 9 قیدی فوجی کمیشن کے عمل میں شام ہیں جبکہ 2 کو سزا سنائی جاچکی ہے۔
Next Post
شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکو میں بھی مقدمہ درج،خصوصی پولیس پارٹی گرفتاری کیلئے روانہ
Fri Feb 3 , 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکو میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکو میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کے خلاف […]
