علم و مہارت حاصل کریں اور کچھ بن کر دکھائیں، ثنا رانی

پاکستان کی پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ خواجہ سرا کا اپنی کمیونٹی کو پیغام

ملتان(پی پی آئی)پاکستان کی پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ خواجہ سرا ثنارانی نے اپنی کمیونٹی کو پیغام دیا ہے کہ بھیک مانگنے اور ناچ گانے کرکے کمانا ضروری تو نہیں کچھ بن کر قابلیت کی بنا پربھی تو باعزت طریقے سے کمایا جاسکتا ہے۔ملتان سے تعلق رکھنے والی پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ اور فائنانس شعبہ کی جاب ہولڈر خواجہ سرا ثنا احمدنے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی تعلیم حاصل کرنے اور اپنا مقام پیدا کرنے کا شوق تھا۔ پھر انہوں نے اپنے شوق کو ہی اپنا مقصد بنالیا۔ثنا نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے کافی مشکلیں جھیلیں مگر ہمت نہیں ہاری۔ گھر والوں نے نہ صرف انہیں قبول کرنے سے انکار کیا بلکہ انہیں گھر چھوڑنے کے لیے بھی مجبور کیا گیا۔ثنائنے اپنی کمیونٹی کو پیغام دیا کہ بھیک اور ناچ گانے کرکے کمانا ضروری تو نہیں۔ تعلیم حاصل کر کے قابلیت کی بناپر بہترین روزگار حاصل کیا جاسکتا ہے تو کیوں نا کچھ بن کر دکھایا جائے۔

Next Post

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا

Fri Feb 3 , 2023
شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ کراچی (پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جمعہ کے روز صدر شعبہ […]