ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کو اعلی اختیاراتی خود مختار فورم کے بجائے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی جائیں گی۔اس حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں ترامیم ادارے کو مزید مضبوط کریں گی،ایچ ای سی میں صوبوں کی نمائندگی متاثر کئے بغیر ممبران کم کئے جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی وفاقی حکومت کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے کم کرکے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں چیئرمین کو کسی بھی وقت سبکدوش کر سکیں گے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر تحفظات کا شکارہے، چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ترمیم کی صورت میں 20 سال پیچھے جانا ہوگا اور اعلی تعلیم کیلئے کی گئی کوششوں کو صفر سے شروع کرنا ہوگا۔