اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کیلئے کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس

اقوام متحدہ(پی پی آئی) اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق گروپ کا جس میں آذربائیجان، نائجریا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی شامل ہیں،غیر رسمی اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بلایا تھا۔ممبران کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ متنازعہ خطے میں تاریخ کا سب سے فوجی جماؤ پایا جاتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کے بڑے پیمانے پر جبر کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے بہادری سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کی جائز جدوجہد اور بھارت کے جبری قبضے کے خاتمے کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔سفیر منیر اکرم نے او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کے اجلاس میں شرکت اور کشمیر کاز کی حمایت پر ان کاشکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے دن میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ورچوئل یادگاری تقریب میں شرکت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں سعودی سفیر عبدالعزیز الواسل، آذربائیجان کے سفیر یاشار علیوف اور ترکی کے سفیر فریدون سینیرلیوگلو نے شرکت کی۔