محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

کراچی کیماڑی کے سمندر سے ایدھی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی

ستمبر 2007 کو سول اسپتال کراچی سے ایدھی ہوم میں داخل ہونے والی خاتون ورثا کے سپرد

کراچی لانڈھی عبداللہ گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، نیوکراچی سائٹ میں مقابلہ ۔ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

وفاقی ویر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوے دن میں انتخابات نہیں ہوئے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا، شبلی فراز

ہمارا مقابلہ ان لوگوں کیساتھ ہے جو ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، شبلی فراز
پشاور (پی پی آئی) سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ہونے چاہیے، اگر انتخابات نہیں ہوئے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق شبلی فراز نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں 90 دن سے 5 گھنٹے بھہ آگے نہیں جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت کا بازار گرم ہے، ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، کرپٹ اور نااہل حکمران ہم پر مسلط کر دیے گئے، ہمارے رہنماوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری، شیخ رشید اور ہمارے دیگر لیڈران کو گرفتار کیا گیا۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے جے آئی ٹی کو سبوتاژکیا گیا۔ ملک ایک سیاہ دور سے گزر رہا ہے، ملک کے مجموعی حالات کی وجہ سے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔