دنیا بھر میں آباد کشمیری ہفتہ کو مقبول بٹ کی برسی منائیں گے

11فروری 1984 کونئی دہلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا
حریت کانفرنس،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے ہڑتال کی کال دیدی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر11 فروری کومکمل ہڑتال کی جائے گی۔ اور دنیا بھر میں برسی کے اجتماعات منعقد ہوں گے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کال کی حمایت کی ہے۔بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار کی پاداش میں محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا تھا۔ ان کی لاش جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔

Next Post

مقبول بٹ اور افضل گورونے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی;حریت کانفرنس

Wed Feb 8 , 2023
کشمیری عوام شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے, مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اورحق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس […]