مقبول بٹ اور افضل گورونے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی;حریت کانفرنس

کشمیری عوام شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے, مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے
اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اورحق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبول محمد بٹ اور محمد افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں تمام غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوں میں نظر بند دیگر تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

Next Post

کراچی میں پولیس مقابلے، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Wed Feb 8 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے دومقابلوں کے دوران2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اورنگی ٹاؤن 4نمبر رحمان بابا گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلہ میں 20 سالہ اسد ولد ارشد نامی ڈاکو زخمی ہوگیا، اسے زخمی حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے […]