عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ پارلیمنٹ کو دانستہ طور نامکمل رکھا گیا ہے

ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے:چیف جسٹس عمر عطا بندیال
اسلام آ با د(پی پی آ ئی)نیب آرڈیننس میں ہونے والی ترامیم کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک میں عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کو آٹھ ماہ ہو چکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے سپیکر کی رولنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ نومبر 2022 میں عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہوں گے۔موجودہ پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر نامکمل رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ پارلیمنٹ سے ہونے والی قانون سازی بھی متنازع ہو رہی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت بھی قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی اور اس معاملے میں عدالت نے کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا بلکہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اسمبلی میں نہیں ہیں اور نیب ترامیم جیسی قانون سازی متنازع ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کیس میں عمران خان کا حق دعوی ہونے یا نا ہونے کا معاملہ نہیں بنتا۔