شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں فوری انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے،ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے اس کے شدید سکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے، ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہوگا اور ہماری آزادی محض رسمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤْپر لگایا جا رہا ہے ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے۔