پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے:پی ٹی آئی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگ رہی ہے، ہر بندہ پوچھ رہا ہے الیکشن کب ہوں گے، سنگل بینچ کے تاریخ ساز فیصلے نے انتخابی عمل کو تیز تر کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے باوجود ترک صدر نے اپنے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا، ہمارے ہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے، اس وقت ملک میں گھمبیر صورتحال ہے، سنگل بینچ نے تاریخ ساز فیصلہ کیا جس نے انتخابی عمل کو تیز تر کر دیا ہے۔اعجازچوہدری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 10 ماہ میں کوئی کام آئین کے مطابق نہیں کیا، ہم نے آئین کے مطابق اپنی حکومتیں ختم کیں، ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کی قیمت میں 10 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو رہا ہے،پٹرول کی قیمت 300 روپے تک چلی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہائیکورٹ نے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے 90 روز میں الیکشن کا حکم دیا ہے، ڈور ٹو ڈور مہم میں ہر کوئی پوچھتا ہے الیکشن کب ہونے ہیں، الیکشن کروانا حکومت کی مجبوری بن گئی ہے، مریم نواز جلسوں میں کہتی ہیں ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، اگر الیکشن سے ڈرتے نہیں تو چھپ کیوں رہے ہیں۔