پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیپرا نے کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے اور کچرے کو استعمال میں لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، اس حوالے سے نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے جون تک حتمی لائحہ عمل مانگ لیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق نیپرا کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ماحول و صاف بنانے کا مشن بھی زیر غور ہے، اسی لئے این ٹی ڈی سی سے 30 جون تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں، این ٹی ڈی سی وفاقی وصوبائی اداروں سے معلومات حاصل کرے۔کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں کچرے کے ڈھیر اور اسپتالوں کا فضلہ مہلک بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، منصوبے کے مطابق کوڑے کرکٹ کو جدید طریقے سے ری سائیکل کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ سستی بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے۔یہ تمام مراحل طے کیسے ہوں گے، نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں اور آزاد کشیمر حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو کچرے سے بجلی پیداوار کا کوٹہ طے کرنے اور اس کی نیشنل گرڈ میں شمولیت کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔