اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین دہشتگردی کے مقدمات میں بری

پشاور(پی پی آ ئی)سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین دہشتگردی کے مقدمات میں بری ہو گئے۔ ذرا ئع کے مطابق پشاور میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین کو دہشتگردی کے مقدمات میں بری کر دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر محمد اسماعیل اور ان کی اہلیہ پر الزامات ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں افراد پر انڈیا سے رقم وصول کرنے اور اسے ’ریاست مخالف سرگرمیوں‘ اور ’دہشتگردوں کی مالی اعانت‘ کے لیے استعمال کرنے کا الزام تھا۔ان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اْن کی فراہم کردہ رقم سے سنہ 2013 میں پشاور کے سینٹ جان چرچ اور 2015 میں امامیہ مسجد پر حملہ کیا گیا۔فردِ جرم میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے پاکستان میں مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔